عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ داخلہ بلوچستان نے محکمہ داخلہ پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا

کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے محکمہ داخلہ پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ؛ ’جج کیا اب عدالت گھر جا کر ملزم کو ضمانت دے؟

عمران خان پر اِداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ کوئٹہ میں بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔ بلوچستان پولیس وارنٹ پرعملدرآمدکیلئےکوئٹہ سےروانہ ہوگی۔

مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں،عمران خان

خیال رہے کہ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائےگئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

PTI

IMRAN KHAN

balochistan police

Tabool ads will show in this div