رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو برگر مارچ قرار دے دیا

ایک طرف عمران خان بیمار ہیں ہل نہیں سکتے دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے،وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو برگر مارچ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کے دن کی خواتین کے حوالے سے بڑی اہمیت ہے، لاہور میں ایک عورت مارچ ہورہا ہے، اس کی مخالفت میں حیا مارچ کا بھی پروگرام ہے، ایسی صورتحال میں لاہور میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں

راناثنااللہ نے کہا کہ اس موقع پر فتنہ خان نے اپنے فتنے کو بھی اُجاگر کرنا مناسب سمجھا، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، لاہور میں عمرانی فتنے نے برگر مارچ کا اعلان کیا ہے، ایک طرف عمران خان بیمارہیں اور دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے۔

عمران خان کی درخواست پر اعتراض

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، انہیں معلوم ہے کہ اپنے خلاف 3 کیسز میں دفاع کے لئے پیش ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، عدالتیں عمران خان سے جواب مانگ رہی ہیں۔

ریلیف بنتا ہو یا نہ بنتا ہو آپ کو ریلیف مل جاتا ہے، آپ ایک بہانہ تراشتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہونا چاہتے، اُمید ہے عمران خان 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان کے ساتھ عدالت کی مزید مہربانی سوال اُٹھائےگی۔

PTI

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

imran khan today

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div