عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول

پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کےلیے مشاورت شروع کر دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہوئے ہیں۔ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

یاد رہے ک الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری کیے تھے۔

عمران خان کے وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہورہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد سے وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرکیس میں رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

IMRAN KHAN

islamabad police

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Tabool ads will show in this div