عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیشی اور سیکیورٹی کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر 3 اعتراض لگائے ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یا مقدمات جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کے لیے درخواست پر اعتراض لگادیئے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیکیورٹی کے باعث پیش نہ ہونے سے عدالتی کارروائیاں متاثر ہوتی ہیں۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس کے علاوہ موٹروے اور ہائی وے پر بھی سیکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔

عمران خان نے استدعا کی کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے یا مقدمات جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیئے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر دئیے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایئے ہیں کہ عمران خان کی درخواست واضح نہیں ، ملک بھر کی عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ اور متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر کیسے ویڈیو لنک کی درخواست قابل سماعت ہے؟

IMRAN KHAN

ISLAMABAD HIGH COURT

imran khan today

IMRAN KHAN BAIL

Tabool ads will show in this div