پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، دانستہ جھوٹ پھیلایاجارہا ہے، محسن نقوی

جاں بحق شخص کوپرائیویٹ گاڑی چھوڑکرگئی ،گاڑی کی تلاش جاری ہے، نگران وزیر اعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور میں تحریک انصاف کی ریلیوں کے دوران ہنگامہ آرائی میں مبینہ طورپر ایک شخص کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ واقعےکی مکمل ،غیرجانبدارانہ اورحقائق وشواہد پرمبنی انکوائری کی جائے، اورقانون کےتحت انصاف کےتقاضےپورے کیے جائیں ۔

انکا کہنا تھا پی ٹی آئی کی وڈیوزآج کی نہیں بلکہ پرانی اورجیل بھروتحریک کی ہیں،دانستہ جھوٹ پھیلایاجارہا ہےکہ یہ شخص پولیس حراست میں تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج سےانکشاف ہواکہ جاں بحق شخص کوپرائیویٹ گاڑی ہسپتال چھوڑکرگئی ۔

انہوں نے کہا سیف سٹی کیمروں کےذریعےگاڑی اور اس میں سوارافراد کی تلاش جاری ہے،پوسٹ مارٹم اورسیف سٹی کی رپورٹس کےبعد درست حقائق کا تعین ممکن ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا زمان پارک میں پی ٹی آئی کےکارکنوں کےتشددسے11پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید پتھراؤ کیا اورڈنڈے برسائے، جس سےپولیس اہلکار شید زخمی ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div