محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان چوری

چرائے گئے سامان میں 85 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی اور دیگر شامل

کرکٹ کے میدان میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

چوری کی واردات ڈی ایچ اے فیز 4 لاہور میں واقع گھر میں ہوئی ہے۔ چور گھر کی پچھلی طرف سے کمرے کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا۔

کرکٹ کے پروفیسر نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

چور محمد حفیظ کے کمرے سے 5000 یو اے ای درہم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاونڈز اور 3 ہزار یورو کے علاوہ دیگر سامان بھی لے گیا ہے۔

محمد حفیظ کا سیاسی رہنماؤں سے اہم سوال

محمد حفیظ نے چوری کا مقدمہ لاہور کے ڈیفنس اے تھانے میں درج کرادیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔

hafeez

muhammad hafeez

Tabool ads will show in this div