یہ جبر کا دور ہے جو جلد ختم ہوجائے گا،فوادچوہدری

کل عدلیہ،آئین سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے،فوادچوہدری

پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ یہ جبر کا دور ہے جو جلد ختم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عدلیہ اور آئین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حماداظہر نے کہا کہ کل عالیشان ریلی زمان پارک سے نکلے گی، ہماری ریلی عدلیہ کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ جیسےعدلیہ پر حملے ہورہے ہیں یہ ملک تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی ملک میں نہیں ہے، عمران خان پر 77 جعلی پرچے ہوچکے ہیں، عدالت میں عمران خان کو کسی قسم کی سکیورٹی نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کے دور دور تک آثار نہیں ہیں۔ اس جاتی ہوئی حکومت سے آئی ایم ایف کیا معاہدہ کرے گا۔

PTI

IMRAN KHAN

Fawad Chodhary

Tabool ads will show in this div