چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عمران خان کے وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہورہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد سے وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وارنٹس منسوخی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرکیس میں رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
فوادچوہدری کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کیے گئے، فواد چوہدری کو بھی14مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کرلیا گیا۔