معیشت تباہ کرنے والا معاشی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا معاشی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے۔
عمران خان سے متعلق بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ معیشت تباہ کرنےوالاعدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا، عدالت کے ساتھ وہ کررہا ہے جوآئی ایم ایف کے ساتھ کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں، میڈیا کے ساتھ کیا۔
دوسری جانب آج شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی کہتا ہے ان کا کورٹ مارشل کرو مگر جنرل باجوہ کی نوکری تک کہتا تھا کبھی ایساجنرل نہیں آیا۔
مریم نواز نے کہا کہ جب سےمقدمات شروع ہوئےعمران خان گھرسے نہیں نکلا، کیاایک بہادرقوم کالیڈرگیڈر ہوسکتاہے؟ نوازشریف نےکارکنوں اورخواتین کواپنی ڈھال نہیں بنایا،کہا چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں مگر عمران کی ٹانگ کا پلسترنہیں اُترا۔