تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف جارحانہ انداز برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف جارحانہ انداز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جارحانہ انداز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سڑکوں کو گرمانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ کل (8 مارچ ) لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں کی خود قیادت کریں گے، عمران خان سانگلہ ہل میں انتخابی مہم کیلئے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ سندھ کا بھی دورہ کریں گے۔
پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو متنازع قرار دیدیا
دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نےکبھی آئین کےخلاف کام نہیں کیا، کل ہم عدلیہ اور آئین سےاظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکال رہے ہیں،یہ جبر کا دور ہے جو جلد ختم ہوجائے گا۔