رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدلیہ اور سرکاری افسران کو مبینہ دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

گجرات میں رانا ثناء اللہ کے خلاف عدلیہ اور سرکاری افسران کو مبینہ دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست نمٹادی گئی

عدالت نے مقدمے کے ملزم رانا ثنااللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

منگل (7 مارچ) کو گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

RANA SANAULLAH

PMLN,

Tabool ads will show in this div