عمران خان جیسے غیرسیاسی شخص سے بات نہیں کرسکتے،آصف زرداری

معاشی مشکلات کے باوجود اقتدار میں آکر ملک کو بچایا، سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے بات ہوسکتی ہے لیکن عمران خان جیسے غیرسیاسی شخص سے بات نہیں کرسکتے۔

وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات کا پتہ تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ملک کوبچانا تھا، عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا۔ ہم نے معاشی مشکلات کے باوجود اقتدارمیں آکرملک کو بچایا۔

پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتا، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے،عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ہے۔ یوٹرن لیناعمران خان کی خصلت ہے۔ مزید کہا کہ کسی کو گرفتار کرنا وزیرداخلہ کا کام ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم ایک ملک ہیں،پبلک لمیٹڈکمپنی نہیں، جاپان اورامریکادیوالیہ ہوئےلیکن انہوں نےکم بیک کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کا ماحول ابھی بنے گا اس کے بعد سیاسی فیصلے کریں گے، سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے، مردم شماری پر بلاول کو سندھ کی حد تک اعتراضات ہیں۔ بلاول جوان ہے اس کو غصہ جلدی آ جاتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں لیکن حکومت کا حصہ ہیں، پی ڈی ایم اورہمارا اپنا اپنا مؤقف ہے۔ حالات اورواقعات دیکھ کرسیاست کی جاتی ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

IMRAN KHAN

PDM

Tabool ads will show in this div