عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں ممکنہ پیشی؛ پی ٹی آئی کارکن زمان پارک میں موجود

ڈنڈا بردار کارکنوں کی زمان پارک کے باہر نعرے بازی

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی متوقع ہے اور زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہیں۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورت میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت عالیہ میں ممکنہ پیشی کے پیش نظر زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

عمران خان کی سیکیورٹی

عمران خان کی سیکورٹی پرآزادکشمیراورگلگت بلتستان کے قانون نافذکرنےوالوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر اور باہر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیس اہلکار سرانجام دے رہے ہیں۔

عمران خان کی زمان پارک سے باہر جانےکی صورت میں بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کمانڈوز ان کی حفاظت کریں گے۔

کیمپ میں آتشزدگی

پیر کی صبح عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر لگے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے بجلی کی تاروں اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، ریسکیو عملے نے آگ بجھادی

PTI

IMRAN KHAN

imran khan today

IMRAN KHAN ARRESTED

IMRAN KHAN BAIL

Tabool ads will show in this div