انتخابات کی تاریخ، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کوجوابی خط لکھ دیا
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوجوابی خط لکھ دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے خط میں الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے7 یا 8 مارچ کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دیدی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 3 مارچ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھ دیا تھا جس میں گورنر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی الیکشن کی تاریخ مانگی گئی ہے۔
خط میں گورنر کولکھا گیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں جس کے لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے تاکہ سپریم کورٹ کو انتخابات کی تاریخ کے حو الے سے آگاہ کیا جاسکے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشنز کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔