فاضل جج کی عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے, درخواست گزار کا موقف

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف خاور ممتاز کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے ہائی کورٹ بار کی خاتون سیکرٹری صباحت رضوی پیش ہوئیں۔

عورت مارچ پر پابندی عدالت میں چیلنج

درخواست گزار میں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

عورت مارچ2022:شرکاء کے نئے’اشتعال انگیز’پوسٹر

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ پر امن احتجاج کرنا تمام شہریوں کا آئینی حق ہے۔ اس سے کسی شہری کو محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

عورت مارچ پرویناملک کی رائے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔

عورت مارچ آرگنائزکرنے والوں کیلئے ماہرہ خان کامشورہ

جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ فاضل جج نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے کسی دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی۔

AURAT MARCH 2023

Tabool ads will show in this div