الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، رانا ثنااللہ

جس دن عمران خان کو گرفتار کرنا ہوا تو کرلیا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثنااللہ نے کہا کہ پولیس کی گاڑی سبی میلے سے واپس آرہی تھی کہ اسے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 9 افراد شہید جب کہ 13 زخمی ہوئے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خودکش بمبارموٹرسائیکل پر سوار تھا، ابھی تک سبی حملے کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی, دہشت گردی کی لہرکوجلد سے جلد ختم کردیں گے۔

روٹی نہیں دے سکتے اور ووٹ کی پرچی کیلیے 80 ارب روپے کا کہا جارہا ہے

مولانا فضل الرحمان کی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز کی گفتگو پر رانا ثنااللہ نے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت کو نہیں الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، مولانافضل الرحمان کی رائے پرپی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، جو صورتحال ہےاس میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہوگا۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست خارج

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف چیزیں واضح ہیں، ان کے خلاف چیزیں واضح ہیں، انہیں گرفتار کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، وہ کہہ دیں کہ القادرٹرسٹ کی رجسٹری جعلی ہے۔

PTI

RANA SANAULLAH

PMLN,

Tabool ads will show in this div