عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی گرفتاری سے روکا گیا،ایف آئی آر
Mar 06, 2023

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہرکی مدعیت میں عمران خان اور شبلی فراز پر اسلام آباد پولیس سے غلط بیانی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے علاوہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکن بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

نیب ٹیم کی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک آمد

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کو عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی گرفتاری سے روکا گیا۔ شبلی فرازنے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دانستہ طور پر بدنیتی ظاہرکی۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بدنیتی، جان سےمارنےکی دھمکیاں اور سنگین دفعات شامل کیے گئے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

islamabad police

Tabool ads will show in this div