”امریکا کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضرہو“

دامن صاف ہے تو گھڑی چور خود کو قانون کے حوالے کرو

حکومتی اتحادی گروپ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکا کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکا کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو۔ اگر دامن صاف ہے تو گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔

ترجمان پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری سے بچنے کیلئےیہ خواتین اور کارکنوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون پر عمل داری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے۔ زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل، ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے ہو۔ آج انقلابی خان نے بزدلی کی ایک مثالی تاریخ رقم کی۔

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

RANA SANAULLAH

ZAMAN PARK

MARYAM NAWAZ

HAFIZ HAMDULLAH

PDM

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

IMRAN KHAN BAIL

LAHORE ZAMAN PARK

Tabool ads will show in this div