پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول سے متعلق اہم پیش رفت
ٹی ٹوئنٹی میچزکے لئے ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اگلے چند روز میں میچزکے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچزکے لئے ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ بعض کھلاڑیوں کو آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ عماد وسیم ، اعظم خان ، اسامہ میر اور احسان اللہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میچز کے لئے 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی اور اس سلسلے میں چند کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی لےلئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی جس میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے۔