لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین بنایا گیا تھا

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے چند روز قبل گرفتاریوں کیلئے دباؤ کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، ان کا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا گیا۔

مزید جانیے: چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

حکومت نے ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا، انہیں نومبر 2021ء میں ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو مستقل چیئرمین نیب تعینات کردیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، تعیناتی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے اتفاق رائے سے کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج ہی لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کی دو سے زائد ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج ہی لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کی دو سے زائد ملاقاتیں ہوئی تھیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام پر اتفاق آج کی ملاقات میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون و انصاف کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کون ہیں؟

لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے 1983ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ 3 وزرائے اعظم کے ملٹری سیکریٹری اور امریکا میں ملٹری اتاشی رہے، انہوں نے جنوبی وزیرستان میں ملٹری فارمیشن کی کمانڈ بھی کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، محمد میاں سومرو اور یوسف رضا گیلانی کے ملٹری سیکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں جبکہ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر بھی رہے۔

نذیر احمد کور کمانڈر پشاور، جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بھی تعینات رہے، وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، این ڈی یو میں زیر تعلیم رہے، انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا، وہ 2018ء میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔

Chairman NAB

Lt Gen (rtd) Nazir Ahmed

Tabool ads will show in this div