ن لیگ کے ناراض رہنماء حمزہ شہباز آئندہ ہفتے واپس آنے کو تیار ، ذرائع

حمزہ شہباز پارٹی فیصلوں پر اعتراض کے بعد امریکا چلے گئے تھے

مسلم لیگ نون کے ناراض سینئر رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آئندہ ہفتے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ مستقبل میں حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مسلم لیگ نون کے اہم ذرائع نے سماء کو بتایا ہے کہ حمزہ شہباز آئندہ ہفتے 10 مارچ سے قبل وطن واپس آئیں گے، وہ پارٹی قیادت سے کچھ فیصلوں پر اعتراض کے بعد امریکا چلے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز تقریباً ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرکے وطن واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی وطن واپسی کے بعد انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کی وزرات اعلیٰ ختم ہونے کے بعد سے ناراض تھے اور عملی سیاست سے دور ہوگئے تھے۔

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Amjad ali Mar 05, 2023 10:28am
کوئ ضرورت نہیں جو مشکل میں جماعت کو دھوکا دے کر بھاگ جائے اس کی کوئ ضرورت نہیں ویسے بھی یہ تین سو بندے اکھٹے نہی کر سکتا
Reply
Tabool ads will show in this div