ڈیرہ اسماعیل خان ، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 45 منٹ تک جاری رہا

ڈیرہ اسماعیل خان ( Dera Ismail Khan ) کی تحصیل کلاچی کے علاقے میں دہشت گردوں ( Taliban ) کے چیک پوسٹ حملے میں اہل زخمی ہوگیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ہفتہ 4 مارچ کی رات روہڑی چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملک دشمنوں کے حملے کا بھر پور جواب دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، ایک فرار

تحصیل کلاچی کی پولیس چیک پوسٹ روہڑی پر دہشتگردوں نے راکٹ رانچروں سے حملہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل احسان اللہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ، 5اہلکار شہید

پولیس کے بھرپور جواب اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد دہشت گرد بھاگ نکلے۔ دہشت گردوں کی جانب سے تین راکٹ لانچر فائر کئے گئے ۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی ایک بہت دور افتادہ علاقہ ہے۔

Police Check post

DERA ISMAIL KHAN ATTACK

TALIABN ATTACK

KP UNDER ATTACK

Tabool ads will show in this div