سکندر رضا نے چھپا کر گیند کرانے کا راز بتادیا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کی انوکھی منطق

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے بتایا ہے کہ گیند کی مختلف پوزیشنز ہوتی ہیں، گیند اس لئے چھپا کر کرواتا ہوں کہ بلے باز کو گیند کا اندازہ نہ ہو۔

سماء کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا کے گیند کی مختلف گرپس اور مختلف پوزیشنز ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کے اگر بلے باز گیند پکڑنے کا انداز دیکھ لے اس کو پہلے سے پتہ چل جاتا ہے کہ گیند کس پوزیشن اور کس رفتار سے آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بلے باز کو گیند کی پوزیشن کا پتہ نہ چلے اس لئے چھپا کر کراتا ہوں۔

سکندر نے مزید کہا لاہور قلندرز کا ماحول اور کمبی نیشن بہت اچھا ہے، اس لئے ٹیم جیت رہی ہے۔

شاہین شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین ناصرف ایک اچھا انسان ہے، ساتھ ہی بہت پازیٹو کپتان اور کھلاڑی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد فائنل جیتنا ہے، جس کیلئے سب بہت محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گُزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سکندر رضا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے تھے، ان کی اس کارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

LahoreQalandars

PSL8

SikandarRaza

Tabool ads will show in this div