حکومت کا سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف نظرثانی درخواست دائر نہ کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرلیا
Mar 02, 2023

سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن کرانے کے حکم کیخلاف حکومت نے نظرثانی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کرکے مشاورت کی۔

مزید جانیے : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم

قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درحقیقت چار تین سے آیا ہے، اجلاس میں رائے سامنے آئی کہ سپریم کورٹ کے بجائے ہائیکورٹس کے فیصلوں کا انتظار کیا جائے۔

دوسری جانب اتحادی حکومت میں شامل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، عدالتی فیصلے میں 3 ججز نے انتخابات کرانے کی حمایت کی ہے جبکہ 2 ججز نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔

پاکستان

SUPREME COURT OF PAKISTAN

pm shehbaz sharif

PUNJAB GENERAL ELECTION

KP GENERAL ELECTION

Tabool ads will show in this div