کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز سے بدلہ لینے کیلئے تیار

لاہور قلندرز فتح کی ہیٹرک کا جشن منانے کیلئے پُر عزم

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں،جبکہ لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر فتح کی ہیٹرک کا جشن منانے کیلئے پر عزم ہیں۔

آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جہاں میچ کا آغاز شام 7بجے ہوگا۔

پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، شاداب خان

قبل ازیں لاہور قلندرز نے شاندار پرفارمنس کیساتھ پہلے میچ میں پشاور زلمی کو40رنز اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110رنز کے بڑے مارجن کیساتھ شکست سے دوچارکیا تھا۔اس طرح لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

ٹی 20 کے ماہر بولر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز5میچز میں صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے، اور اس کی بیٹنگ اور باؤلنگ لائنز شدید مشکلات کا شکار ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز اس میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے بہتر پرفارمنس کی توقع کر رہے ہیں۔ انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز کی پی ایس ایل کیلئے پاکستان آمد

Tabool ads will show in this div