کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3.60 روپے مہنگی
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت نے کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی۔ زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، کسانوں کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کا برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی کا اعلان
رپورٹ کے مطابق کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی دی گئی تھی، زرعی صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے سے جون 2023ء تک حکومت کو 14 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔
مزید جانیے : آئی ایم ایف کاوفد ایک ایک دھیلےکی سبسڈی دیکھ رہا ہے، وزیراعظم
پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیز کو خط لکھ دیا، جس کی کاپیاں وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔