وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا خودشماری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ تسلیم کرلیا

شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان کا خودشماری کی تاریخ میں 7 دن توسیع کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت خانہ شماری کی مدت 3 کے بجائے 10 دن کرنے کی تجویز دی، کثیرالمنزلہ عمارتوں کے ہر رہائشی یونٹ پر مارکنگ کا بھی مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات اور تجاویز کی اصولی منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج (یکم مارچ) سے ہوگیا ہے۔

پاکستان

MQM Pakistan

pm shehbaz sharif

DIGITAL CENSUS

Tabool ads will show in this div