میری پوری کوشش ہےعمران خان کو گرفتار کیا جانا چاہیے، رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ عمران خان کو پکڑا جانا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کو معلوم تھا کہ کہاں جارہا ہوں، گزشتہ روز اس نےعدالتوں کومرعوب کرنے کی سازش کی، پیغام دیا گیا عدالت بلائے گی تو اسی طرح آؤں گا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے کاعدالت پرحملہ ناقابل قبول ہے، یہ حملہ عدالتوں کو مرعوب کرنےکی مجرمانہ کوشش ہے، اس حملے پر 2 مقدما ت درج کرلیے گئے ہیں، مقدمات میں ڈیڑھ سو سے 200 لوگوں کو نامزد کیا گیا، سب کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے، 29 افراد کو اب تک گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ،عمران خان کیخلاف مقدمہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ ٹیریان وائٹ اس کی بیٹی ہے، عمران خان کو پتہ ہےعدالت میں پیش ہوگا تو نااہل کردیا جائے گا، عدلیہ نے عمران خان کے نخرے اٹھائے اس کا نتیجہ دیکھ لیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ اور فساد ہے، قوم کو اس کا مکروہ چہرہ نظرآنا چاہیے،قوم سے اپیل ہے کہ اس فتنے کو پہچانیں اور اس کا ادراک کریں، یہ عدالت میں پیشی کے لئے نہیں حملہ کرنے آئے تھے، میری پوری کوشش ہےعمران خان کو پکڑا جانا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ قوم ساتھ کھڑی ہے، جیل بھرو تحریک کاحشردیکھ لیا، آپ سے 5،6 دن کی جیل نہیں کاٹی جاتی، آنسو آجاتے ہیں۔
عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان
اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی، سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ4 ، 3 سے آیا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق پٹیشن کو قبل ازوقت قراردے کرمسترد کیا، یہ بینچ 23 تاریخ کو بیٹھا تھااور 2 ججز نے اپنے آرڈرز لکھے۔