الیکشن سے پہلے نوازشریف سے کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا، مریم نواز

پانامہ بینچ میں5بدنام زمانہ ججز شامل تھے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانامہ بینچ میں 5 بدنام زمانہ ججز شامل تھے۔ بینچ کو نوازشریف برا لگتا تھا اس لیے انتقام لے رہے تھے۔

ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دشمنی میں پاکستان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ نوازشریف کے بعد سے مہنگائی اور روپیہ سنبھل نہیں رہا۔ نوازشریف کو جب سے حکومت سے نکالا پاکستان نیچے گیا۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو پاکستان نے ٹیک آف کیا، نوازشریف نے ملک کو جوہری قوت بنایا، نوازشریف دور میں پیٹرول 65روپے فی لیٹر دستیاب تھا، آٹا35 اور گھی 140روپے کلو ملتا تھا، روٹی 2روپے، چینی 50 روپے کلو ملتی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانامہ بینچ بنانے والے جنرل (ر) فیض حمید جواب دو، ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، پہلے نوازشریف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔ الیکشن سے پہلے نوازشریف سے انصاف ہوگا۔

کارکنوں سے خطاب میں مزیم نواز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن، نوازشریف بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، عمران خان نے گھڑیاں تک نہیں چھوڑیں۔ عمران خان کو لانے والے جانتے تھے وہ تباہی کا دوسرا نام ہے، عمران خان کو لانے والے جانتے تھے وہ نااہل اور ناکام ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان خراب کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے، عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، عمران خان نے جتنے جھوٹ بولے کسی نے نہیں بولے،آج بھی عمران خان کو فیض حمید کی باقیات بچارہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہا ہے، عدالت کے بلانے پر عمران خان پلاسٹر دکھادیتا ہے، ہم نے جیلیں کاٹیں، کوئی نہیں رویا۔ یہ دو دن کی جیل کاٹ کر آتے ہیں اور ٹی وی پر روتے ہیں۔ پہلے عمران خان کی پیشیاں پوری ہوں گی پھر الیکشن ہوگا۔

Nawaz Sharif

pmln

MARYAM NAWAZ

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div