شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

دہشتگردوں نے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑاگیا

حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق یورپی میگزین کا انکشاف

گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا اور اس میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں بالخصوص دہشت گردی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

چند ہفتوں پیشتر پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران خودکش دھماکے سے 112 افراد شہید ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ اضلاع میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

terrorism in pakistan

NORTH WAZIRISTAN ATTACK

Tabool ads will show in this div