عازمین حج گھر بیٹھے بائیو میٹرک کراسکتے ہیں

وزارتِ مذہبی امور میں سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ

گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی عازمینِ حج کے لئے آن لائن فنگر پرنٹ بائیو میٹرک لازمی ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں سعودی حکام اور اعتماد آفس کے نمائندے نے سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عازمین حج فنگرپرنٹ بائیو میٹرک سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔ فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کی سہولت اعتماد دفاتر میں بھی مفت دستیاب ہوگی۔

عازمین حج کو کون سی نئی سہولیات ملیں گی؟

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 3 آسان مراحل میں اسمارٹ فون سے گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیومیٹرک کرسکتے ہیں۔ موبائل ایپلی کیشن سے متعلق ہدایات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

ڈالرز میں فیس جمع کروائیں اورحج کو یقینی بنائیں

HAJJ 2023

Tabool ads will show in this div