تبریز شمسی نے وکٹ لینے کے بعد جوتا کیوں دکھایا؟
جنوبی افریقا کے بائیں ہاتھ کے چائنا مین تبریز شمسی نے ہر وکٹ کے بعد اپنا جوتا اتار کراس کے ساتھ فون کال کرنے کا بہانہ کرکے جشن مناتے ہیں۔
کراچی کنگز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی کا انوکھا انداز ہر کسی کی نظروں میں آیا جب انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی اور ہر وکٹ پر اپنا جوتا اتار کراس کے ساتھ فون کال کرنے کا بہانہ کر کے جشن منایا۔
یہ انداز انہوں نے پہلی بار نہیں اپنایا، اس سے پہلے بھی وہ اپنے منفرد قسم کے جشن کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جب کوئی خاص جشن منانے کی بات آتی ہے تو وہ اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔
کراچی کے خلاف ملتان کیوں ہارا؟
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی وکٹوں کو منفرد انداز میں منانے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک دلچسپ کہانی کا انکشاف کیا تھا کہ یہ چیز میرے ذہن میں امپائرکی وجہ سے آئی کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ جب انہیں شک ہوتا ہے تو وہ تیسرے امپائر س رجوع جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ فون کر رہے ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیاتھا ، لیکن ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔