ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کا بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کےعہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایت

عمران خان نے منگل کو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پروگرام کے تحت عمران خان کے ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ بینک کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

IMRAN KHAN

FOREIGN FUNDING CASE ISLAMABAD

Tabool ads will show in this div