اسلام آباد: بارہ کہو بائی پاس کی شٹرنگ گرنے کا واقعہ،2 مزدور جاں بحق
اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی شٹرنگ گرنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے، حادثے میں چار مزدور زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق حادثہ زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، جب کہ ایک مزدور اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ دیگر چار زخمی مزدوروں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔
واضح رہے زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔