نگراں حکومت کا پی سی بی سے کروڑوں روپے کا مطالبہ، حقائق سامنے آگئے

پرویز الٰہی حکومت نے سیکیورٹی کی مد میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی، ذرائع پی سی بی

پی ایس ایل 8 کے میچز کیلئے آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی کیلئے 5 کروڑ مانگے جو پی سی بی نے ادا کردیئے، نگراں حکومت نے مزید کروڑوں روپے کا مطالبہ کردیا۔ آئی جی پنجاب کا نجم سیٹھی کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آگیا۔

آئی جی پنجاب کا نجم سیٹھی کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آگیا، جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کی سیکیورٹی کیلئے پولیس سربراہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 5 کروڑ روپے مانگے جو پی سی بی نے ادا کردیئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے پنجاب میں میچز؛ نگراں وزیر اعلیٰ کا موقف سامنے آگیا

نگراں حکومت نے سیکیورٹی اور دیگر اخراجات کی مد میں پی سی بی مزید کروڑوں روپے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نگراں پنجاب حکومت کے رویے سے ناخوش ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی حکومت نے نجم سیٹھی سے سیکیورٹی کی مد میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی۔

پی سی بی ذرائع کے کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے 5 کروڑ روپے کا کہا، ہم نے ادا کردیئے، بعد میں نگراں حکومت نے اضافی 45 کروڑ روپے مانگ لئے۔

یہ بھی پڑھیں: [پی ایس ایل میچز: پی سی بی حکام نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو کھری کھری سنادیں](https://www.samaa.tv/news/40016543/pcb-meeting-on-psl-matches)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اربوں روپے مختلف ٹیکسز کی مد میں دیتا ہے، پنجاب حکومت کے مختلف محکمے وی آئی پی ٹکٹس بھی لیتے ہیں۔

NajamSethi

Caretaker CM Punjab

PSL8

PSL2023

psl in punjab

Tabool ads will show in this div