عمران خان کو 6 حلقوں سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی نشستیں خالی قراردے دیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کی 6 حلقوں سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 حلقوں سے ڈی نوٹیفائی کرکے مردان، پشاور، کورنگی کراچی، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور چارسدہ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس صرف این اے 45 کرم کی سیٹ بچی ہے۔