ملکی سیکیورٹی معاملات، ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

حالیہ دھماکوں پر سیکیورٹی حکام بریفنگ دینگے

ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر مرکزی ایپکس کمیٹی ( Apex Committee ) کا اہم اجلاس آج بروز جمعہ 24 فروری کو ہو رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال خصوصاً نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا جائے گا۔ حساس اداروں کے سربراہان بھی شرکاء کو امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکام کی جانب سے پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے نفاذ سے متعلق بھی اجلاس ہوا تھا۔

APEX COMMITTEE

Taliban attacks

ISIS ATTACKS

NATIONAL ACTION PLANS

Tabool ads will show in this div