پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف میچ کیلئے لاہور آمد

پشاور زلمی کو سخت سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا

پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی 26 فروری کو ہونے والے میچ کیلئے کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ لاہور میں میچز ہوں گے یا کراچی میں، چونکہ پنجاب حکومت نے میچز کی سیکیورٹی کی مد میں پی سی بی سے خطیر رقم مانگی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نگراں پنجاب حکومت کو رقم دینے سے انکار کردیا۔

پی سی بی نے نگراں پنجاب حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت 45 کروڑ کی ڈیمانڈ سے پیچھے نہ ہٹی تو پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کراچی منتقل کر دیئے جائیں گے۔

Gaddafi Stadium

PeshawarZalmi

PSL2023

Tabool ads will show in this div