اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں میں 2، 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں

پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان سپر لیگ 8 کے 13 ویں میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، رومان ریئس اور ٹام کرن کی جگہ فضل الحق فاروقی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبدالواحد بنگلزئی اور قیس احمد کی جگہ ول اسمیڈ اور ایمل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک کھیلے گئے 4 میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز میں سے 2 جیتے ہیں۔

QUETTA GLADIATORS

ISLAMABAD UNITED

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div