بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، صائم ایوب

پی ایس ایل کھیل کر دنیا کی نظروں آتے ہیں، بیٹر پشاور زلمی

کراچی کے ابھرتے ہوئے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بلے باز صائم ایوب جو اپنے ’نو لُک شاٹ‘ کی وجہ سے خاصی ​​مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کیلئے کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن پی ایس ایل میں کھیل کر آپ دنیا کی نظروں میں آتے ہیں اور آپ کو پہچان ملتی ہے، کیونکہ پی ایس ایل کو دنیا بھر میں فالو کیا جاتا ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ پشاور زلمی کا ماحول بالکل فیملی کی طرح ہے، میں اس فرنچائز کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور پی ایس ایل کو بہت انجوائے کررہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کوشش ہے آگے بھی محنت سے کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

PSL2023

saim ayub no look six

saim ayub

Tabool ads will show in this div