پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز کاسٹر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

مارویہ ملک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی

پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز کاسٹر مارویہ مالک لاہور میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر مارویہ ملک پر لاہور میں منگل کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ میڈیکل اسٹور سے واپس اپنے گھر جارہی تھیں، جس میں وہ بال بال بچیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مارویہ ملک کو ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلئے آواز اٹھانے پر نامعلوم فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہوتی رہی ہیں۔

مارویہ ملک 2018ء میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز کاسٹر بنیں۔

marvia malik

Transgender News Anchor

Tabool ads will show in this div