آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگردہلاک
سیکیورٹی فورسزامن تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بناتی رہیں گی،آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی حالیہ باردوی سرنگ دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کی گئی تھی۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جاتی رہیں گی۔