اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بابر الیون کے 4 جبکہ شاداب الیون کے 2 پوائنٹس ہیں

پاکستان سپر لیگ 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پی ایس ایل 8 کا 12واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرکے ہدف کا دفاع کریں گے، آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں 2 کامیابیوں کے ساتھ اس کے 4 پوائنٹس پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 میچز میں ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

ISLAMABAD UNITED

PeshawarZalmi

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div