بلین ٹری سونامی منصوبے میں خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کی تجویز

تحریک انصاف دور حکومت میں شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے میں خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) اجلاس میں نیب حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں 6 ارب کی کیش ادائیگیاں کی گئی۔

حکام کے مطابق کسی کو سرکاری رقم کیش میں ادا نہیں کی جا سکتی یہ کرپشن ہے۔ جنہیں ادائیگی کی گئی ان کے شناختی کارڈ بھی دستیاب نہیں جبکہ کیش ادائیگی کی بعض دستاویزات پر ایک ہی شخص کے انگوٹھے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ 6 ارب روپے کی براہ راست کیش ادائیگی ملک سے کھلواڑ ہے، بلین ٹری سونامی کی کچھ رقم حوالے کے ذریعے بھی دی گئی۔ اس کیس میں گرفتاری ہونی چاہیے تاکہ ملزمان ملک سے بھاگ نہ جائیں۔

NAB

pac

BILLION TREE TSUNAMI

Tabool ads will show in this div