شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کا تبادلہ اسپن وام میں پیش آیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو اہل علاقہ نے سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ISPR

NORTH WAZIRISTAN ATTACK

Tabool ads will show in this div