جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی، شاہ محمود قریشی

ہماری تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ہے، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کا آغاز آج لاہور سے کیاجارہا ہے ، تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ہے، جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی۔

جیل بھرو تحریک میں اپنی گرفتاری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ میں پہلے مرحلے میں گرفتاری دوں گا ، عمران خان نے کہا مجھے آپ کی ضرورت ہے، آپ گرفتاری نہ دیں۔ آج عمر سرفراز 200 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پررخنہ ڈالا جارہا ہے، انہوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی، آئینی کردار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ان کی ذمے داری کا احساس دلایا ہے، لیکن صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، عدلیہ پر ن لیگ نے جو حملہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے،سابق چیئرمین نیب پر جھوٹے کیسز بنانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا، انہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر جھوٹے مقدمات بنانے کا کہا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے مہنگائی کی شرح میں40 فیصد اضافہ ہو گا۔

PTI

SHAH MEHMOOD QURAISHI

JAIL BHARO TEHRIK

JAIL BAHRO TEHREEK

Tabool ads will show in this div