لاہور میں پی ایس ایل میچز؛ سیکیورٹی کیلیے 7500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 396 اضافی کیمرے لگائے جائیں گے
<p>فوٹو: فائل</p>

فوٹو: فائل

لاہور میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے دوران سیکیورٹی کے لئے اسٹیڈیم کے اطراف 7500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

دورانِ اجلاس پی سی بی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، سول ڈیفنس، 1122ریسکیو، پی ایچ اے، لیسکو، سوئی گیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے حوالے سے تمام معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا میگا ایونٹ ہے، اس لئے اس کے انتظامات بھی بہترین ہونے چاہییں، قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لئے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، سکیورٹی کے لئے ساڑھے 7 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، اسٹیڈیم کے اطراف 396 اضافی کیمرے لگائے جائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لاہورمیں میچز کے ٹکٹ جانچ پڑتال کے لئے جدید اور تیزرفتار میکنزم کام کرے گا، جس سے شائقین کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس میں معمر شہری، خصوصی افراد اور خواتین کوترجیح دی جائے گی۔ ایئرپورٹ اور رہائشوں عمارات پر سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

Gaddafi Stadium

PSL8

Lahore match

MuhammadAliRandhawa

Tabool ads will show in this div