پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کینسر میں مبتلا بچوں کا حوصلہ بڑھایا

کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ کیپس دیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی کے انڈس اسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

کراچی کے اسپتال میں زیرِعلاج کینسر میں مبتلا بچوں نے مقامی ہوٹل میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بیماری سے لڑنے کیلئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو دستخط شدہ کیپس دیئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسپتال انتظامیہ کو اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی تحفے میں دی۔

پشاور زلمی کے ساتھ ساتھ بابراعظم نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے لکھا کہ نوجوان سپر ہیروز سے ملنا ہمیشہ ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بچوں کو تھوڑی سی مدد، ایک چھوٹی سی امید اور کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ان پر یقین رکھتا ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے حالی میں انتقال کر جانے والے اپنے ننھے پرستار حماد خان کیلئے سب سے مغفرت کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

Babar Azam

PSL2023

cancerpatients

Tabool ads will show in this div