شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
شاہین آفریدی اپنے پہلے اوور میں 16 بار وکٹ لینے والے واحد بولر بن گئے
شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے میچز میں اپنے پہلے اوور میں 16 بار وکٹ لینے والے واحد بولر بن گئے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 16 بار وکٹ لے کر نمبر ون بولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کے پاس 150 سے زائد وکٹوں کے ساتھ تمام بولرز میں بہترین اسٹرائیک ریٹ (36.0) ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کیخلاف 198 رنز کے جواب میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔