لاہور قلندرز کا ایک غیر ملکی آل راؤنڈر ان فٹ، دوسرے نے ٹیم جوائن کرلی

لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے، راشد خان نے جوائن کرلیا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

کراچی کنگنز کے خلاف میچ کے دوران لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

معالجین نے معائنے کے بعد لیام ڈاسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انتظظامیہ کے مطابق لیام ڈاسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن بھی کرلیا ہے۔

راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Rashid Khan

LahoreQalandars

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div